ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اردویونیورسٹی میں مولاناآزادپرسہ روزہ تصویری نمائش کا افتتاح

اردویونیورسٹی میں مولاناآزادپرسہ روزہ تصویری نمائش کا افتتاح

Mon, 05 Nov 2018 22:57:41    S.O. News Service

حیدرآباد:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یومِ آزاد تقاریب کے تحت منعقد کیے جانے والے مختلف علمی وثقافتی پروگراموں کی اہم کڑی کے طور پر مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کی ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم بلڈنگ میں مولانا آزاد پر ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے آج سہ پہر اس نمائش کا افتتاح انجام دیا۔ طلبہ نے پینٹنگ ، ڈرائنگ ، اسکیچ ، کولاژ وغیرہ کے ذریعہ مولانا کی زندگی کے مختلف پہلو، اُن کے حیات و خدمات اور تصانیف سے واقف کرانے کی کوشش کی ہے۔ اس نمائش میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم ملک کی مختلف ریاستوں کے طلبہ نے اپنی مادری زبانوں جیسے اردو، ہندی ، انگریزی، بنگلہ ، اڑیہ، فارسی اور عربی زبانوں میں بھی پوسٹر س اور پینٹگس تیار کرتے ہوئے مولانا آزاد کو خراج پیش کیا ہے۔ ان طلبہ میں زیادہ تر کا تعلق یونیورسٹی کے نیشنل سروس اسکیم (این ایس اسی) سیل سے ہے۔تین دن تک جاری رہنے والی اس نمائش کے کنوینر ڈاکٹر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر مانو این ایس ایس سیل ہیں۔ نمائش کمیٹی کے ارکان میں ڈاکٹر محمد یوسف خان، ڈاکٹر محمد افروز عالم، جناب معراج احمد، ڈاکٹر شمس الدین انصاری، جناب بی بھکشاپتی، ڈاکٹر افسر علی رائینی، ڈاکٹر ظفر گلزار، ڈاکٹر وسیم راجہ شامل ہیں۔


Share: